سعودی جنرل اتھارٹی برائے روڈز نے ظہران، سلوی ہائی وے سمیت مشرقی ریجن میں متعدد سڑکوں کی تعمیراتی منصوبے مکمل کر لیے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے قطر جانے والی 66 کیلومیٹر طویل دو رویہ ظہران، سلوی شاہراہ کی تعمیر پر 199 ملین ریال کی لاگت آئی۔
تعمیر کی جانے والی شاہراہ پر الھفوف انٹرسیکشن، دو پل اور سڑک کے ساتھ ڈرینج نیٹ ورک بھی بنایا گیا ہے۔
طريق الظهران / العقير / سلوى..
مشروع جديد في #المنطقة_الشرقية
يعزز ترابطها ويدعم الحركة اللوجستية والسياحية.#الهيئة_العامة_للطرق pic.twitter.com/0U05rtyjpN— الهيئة العامة للطرق (@RGAsaudi) February 25, 2024
یہ منصوبہ الجبیل انڈسٹریل سٹی کو دیگر صنعتی شہروں اور سرحدی پوائنٹس کے ساتھ جوڑنے میں معاون ہو گا جبکہ منصوبے کی تکمیل کے بعد سعودی عرب سے قطر اور امارات کے سفر کا دورانیہ بھی ایک گھنٹہ کم ہو جائے گا۔
علاوہ ازیں ظہران، سلوی سڑک کی تعمیر کے بعد غیر آباد مقامات اور سرحدی پوائنٹس تک لاجسٹک نقل وحمل آسان ہو جائے گی، جبکہ اس سڑک کے ذریعے دیگر اہم شاہراہوں کے نیٹ ورک سے جڑنے کے بعد العقیر اور نصف القمر کے ساحلی علاقوں پر سیاحتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

منصوبہ کے اہداف میں لاجسٹک نقل وحمل میں آسانیاں پیدا کر کے سعودی عرب کو لاجسٹکس پرفارمنس انڈیکس کے پہلے 10 ممالک میں شامل کرنا بھی ہے۔
