Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضوابط کی خلاف ورزی، اونٹ میلے کے متعدد شرکا کے خلاف کارروائی

رات کے وقت باڑے میں مخالفین کے اونٹوں کی نکیل کو نقصان پہنچایا گیا تھا (فوٹو: عاجل نیوز)
سعودی عرب کے شہر حائل میں جاری اونٹ میلے کی تحقیقاتی و انتظامی کمیٹی نے اونٹوں کے ساتھ نامناسب حرکت کرنے پر متعدد شرکا کو سزا دیتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کرنے کے احکامات صادر کر دیے۔
عاجل نیوز کے مطابق اونٹ کلب نے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں  کہا ہے کہ باڑے میں موجود دوسروں کے اونٹوں کے ساتھ نامناسب حرکت کیے جانے کی تحیققات کی گئیں جس کے ویڈیو ثبوت بھی سامنے آئے۔
اونٹ کلب کی متعقلہ کمیٹی نے الزامات  ثابت ہونے پر تین افراد کے خلاف کارروائی کی۔
کلب کی انتظامیہ کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ بعض افراد نے فیسٹیول میں ہونے والے اونٹوں کو مقابلوں کے لیے لائے جانے والے اونٹوں کے باڑے میں گھس کر مخالفین کے اونٹوں کی نکیل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی تاکہ وہ مقابلے میں شریک نہ ہو سکیں۔
کمیٹی کے سامنے گواہوں کے بیانات اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی پیش کی گئی جس سے الزامات درست ثابت ہو گئے۔
اونٹ کلب کی کمیٹی نے مقابلے میں شریک مسفر بن فہد اور دلیم بن ھتیل کو پانچ، پانچ لاکھ ریال جرمانے، انعامات کی واپسی اور آئندہ پانچ برس تک کسی بھی مقابلے میں شرکت پر پابندی کی سزا دے دی۔
اونٹ کلب کی جانب سے جاری بیان واضح کیا  گیا ہے کہ سنائی جانے والی سزا حتمی ہے اور اس کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

شیئر: