Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رائل سعودی لینڈ فورسز کی پاکستانی فوج کی ساتھ ’آن جاب ٹریننگ‘ مکمل

رائل سعودی لینڈ فورسز کی پاکستان کی فوج کے ساتھ ’آن جاب ٹریننگ‘ ہوئی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق منگل کو ٹریننگ کی اختتامی تقریب ملتان میں منعقد ہوئی ہے۔
بیان کے مطابق یہ تربیت 15 جنوری سے 26 فروری 2024 تک پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ امور کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے مقصد سے منعقد کی گئی۔‘
’اس ٹریننگ میں میں روایتی کے ساتھ ساتھ ذیلی روایتی آپریشنز بھی شامل تھے۔‘
ٹریننگ کے اختتام پر مختلف جنگی مہارتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ’کور کمانڈر ملتان نے بطور مہمان خصوصی مشق کا مشاہدہ کیا۔ مہمان خصوصی نے باہمی افہام و تفہیم اور تربیت کے معیارات پر اطمینان کا اظہار کیا۔‘

شیئر: