Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ٹیم سپرٹ‘ مقابلے، سعودی فورسز نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

مقابلوں میں 15 ممالک کی عسکری ٹیموں نے شرکت کی ہے( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
پاکستان میں منعقد ہونے والی فوجی مقابلے ’ٹیم سپرٹ‘ میں سعودی عرب کی فورسز نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فورسز کے ’ ٹیم سپرٹ‘ مقابلے پاکستان میں منعقد ہوئے تھے جس میں رائل سعودی لینڈ فورسز، پیرا ٹروپرز اورسپیشل فورسز یونٹس نے شرکت کی۔ 

پاکستان میں متعین سعودی سفیر اور دیگر حکام بھی موجود تھے( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)

مقابلوں میں پاکستان اورسعودی عرب سمیت 15 ممالک کی عسکری ٹیموں نے شرکت کی ہے۔
 اختتامی تقریب میں پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، سعودی عرب کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئرعوض عبداللہ الزھرانی اور سعودی فورسز کے 64 ویس پیراٹروپربرییڈ کے کمانڈربریگیڈیئرجنرل عبداللہ بن حصید العنزی نے بھی شرکت کی۔

شیئر: