Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فورسز اور امریکی میرین کی لاجسٹک مشقیں جاری

برادر اور دوست ممالک کے ساتھ کی مشقوں کی ایک کڑی ہے( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی رائل آرمڈ فورسز اور امریکی میرین کی لاجسٹک تربیتی مشق ’اینگر 22 ‘ جاری ہیں۔
سعودی وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ بحری جنگ کے حوالے سے کئی طرح کی مشقیں کی جارہی ہیں۔ فوجی دستے جمع کرنے، مختلف مقامات پر تعینات کرنے، رسد فراہم کرنے، مواصلات، زخمیوں کے علاج، فیلڈ میڈیسن، زخمی فوجیوں کی زندگی بچانے اور منظم انداز میں محاذ سے فوجی دستے ہٹانے وغیرہ کی مشقیں شامل ہیں۔ 

بحری جنگ کے حوالے سے کئی طرح کی مشقیں کی جارہی ہیں(فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)

 تربیتی مشق ’اینگر 22 ‘برادر اور دوست ممالک کے ساتھ کی جانے والی مشقوں کی ایک کڑی ہے۔ 
اس کا مقصد دوطرفہ آپریشنل اور لاجسٹک منصوبوں پرعملدرآمد کی مشق، فریقین کے درمیان مہارتوں کا تبادلہ اور سول حکام کے ساتھ کام کی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
ان مشقوں میں سعودی عرب کی متعدد وزارتیں اور سرکاری ادارے بھی شریک ہیں۔ 

شیئر: