جمہوریہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی اپنے وفد کے ہمراہ منگل کو مختصر دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رائل ٹرمنل پر نائب گورنرریاض ریجن شہزادہ محمد بن عبدالرحمن ون عبدالعزیز نے یوکرینی صدر کا استقبال کیا۔
اس موقع پرگورنر ریاض کے ہمراہ رکن کابینہ و وزیرمملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، ریاض ریجن کے میئرشہادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف ، یوکرین میں سعودی عرب کے سفیر محمد المسھر الجبرین اور سعودی عرب میں یوکرینی سفیر اناتولی بیٹرینکو بھی موجود تھے۔
عرب نیوز کے مطابق ولادیمیر زیلینسکی نے امن کے حصول کےلیے سعودی عرب کی فعال اور مسلسل حمایت پر یوکرین کے انحصار پر زور دیا۔
انہوں نے یوکرینی قیدیوں کی رہائی میں سہولت فراہم کرنے پر سعودی عرب کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔