سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے منگل ریاض میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق باضابطہ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب اور یوکرین کے مابین تعلقات کے علاوہ ’ یوکرین و روسی‘ بحران کےحوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی صدر کو یقین دلایا کہ مملکت کی جانب سے بحران کو حل کرنے اور امن کے حصول کو یقینی بنانے کےلیے عالمی سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے۔
#صور_واس | #رئيس_أوكرانيا_في_المملكة pic.twitter.com/1TGoDP3gcF
— واس الأخبار الملكية (@spagov) February 27, 2024