Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا میں سعودی شہری ہلاک، پولیس تفتیش شروع

’اتوار کو سعودی شہری کا مقامی شہری سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا‘ ( فوٹو: عاجل)
آسٹریلیا میں ایک سعودی شہری مقامی شہری کے حملے سے ہلاک ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلاک ہونے والا شہری کی عمر 30 تھی اور وہ سڈنی میں مقیم تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ اتوار کے روز علی الصباح ہوا جب سعودی شہری کا مقامی شہری سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔
’مقامی شہری نے سعودی کے سر پر زور دار حملہ کیا جس کی وجہ سے بے ہوش ہوگیا اور کچھ دیر بعد وفات پاگیا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’واقعے کی تفصیلات جاننے کے لیے نگراں کیمروں کی مدد لی ہے  جبکہ حملہ آور شخص کو گرفتار کرلیا ہے‘۔
آسٹریلیا میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’واقعے کی اطلاع مل چکی ہے جبکہ قانونی ٹیم مقامی پولیس کے تعاون سے معاملے کی پیروی کر رہا ہے‘۔
 

شیئر: