انٹیریئر ڈیکوریشن کی ورکشاپ کا سارا عملہ سعودی خواتین پر مشتمل ہے (فوٹو الاخباریہ چینل)
سعودی خواتین کار مکینک، انٹیریئر ڈیکوریشن اوربلڈنگ کنسٹرکشن ورک میں بھی آگے آنے لگی ہیں۔
الاخباریہ چینل کے پروگرام ’نشرۃ النھار‘ میں نشر ہونے والی وڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں ایک ایسی انٹیریئر ڈیکوریشن کی ورکشاپ ہے جس کا پورا عملہ سعودی خواتین پر مشتمل ہے۔
الاخباریہ کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ ہمارے یہاں لوگ گھر کی سجاوٹ کا کام کرانے کے لیے آتے ہیں ۔
اس حوالے سے صارفین ہمارے تیار کردہ ڈیزائن اور کام کو دیکھ کر مطمئن ہوتے ہیں۔
ورکشاپ میں انٹیریئر ڈیکوریشن کی ماہر خاتون منی نے کہا کہ اس کام میں بچت بہت زیادہ ہے۔ میری ماہانہ پچاس ہزار ریال تک کی انکم ہو جاتی ہے۔
منی کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اپنے گھرکی سجاوٹ کو تبدیل کرنا چاہتی تھی اس حوالے سے فیصلہ کیا اور تمام کام خود کیا۔‘
گھر کے ڈیکور کا کام مکمل ہونے کے بعد جب لوگوں نے دیکھا تو حیرت زدہ تھے۔ انہیں یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ سارا کام میں نے انجام دیا ہے۔
منی کا کہنا تھا کہ ’اپنے گھر کی سجاوٹ کا کام مکمل کرنے کے بعد مجھے حوصلہ ملا اور میں نے باقاعدہ انٹیرئیرڈیکوریشن کا ورکشاپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے یہاں ڈیکور اور اس کی تیاری کے حوالے سے قیمتوں کے حوالے سے لوگ ناواقف ہیں جس کا فائدہ اس کا کام کرنے والے اٹھاتے ہیں۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں