Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پراسیکیوٹرجنرل سے روسی فیڈریشن کے سفیر کی ملاقات

سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طریقوں پرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل شیخ سعود بن عبداللہ المعجب سے ریاض میں روسی فیڈریشن کے سفیر سرگئی  کوزولوف نے ملاقات کی ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے مزید مستحکم بنانے پرگفتگو ہوئی علاوہ ازیں سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے مشترکہ طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی فیڈریشن کے سفیر سرگئی کوزولوف پراسیکیوشن جنرل کے مرکز دفترپہنچنے پر شیخ سعود المعجب اور انکے معاونین نے سفیر کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
 

شیئر: