پبلک پراسیکیوٹر کا دورہ الخبر، عوام کے مسائل معلوم کیے
جیل اور حراستی مراکز میں یومیہ بنیاد پرتفیشی دورے کرنے کی ہدایت (فوٹو، ایس پی اے)
پبلک پراسیکیوٹرشیخ سعود المعجب نے کہا ہے کہ جیل اور حراستی مراکز میں یومیہ بنیادوں پرتفتیشی ٹیموں کے دوروں کو یقینی بنایا جائے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل شیخ سعود المعجب نے الخبرگورنریٹ میں ادارہ پراسیکیوشن کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے استغاثہ کے کام کا معائنہ کیا اور دیگر امور کا جائزہ بھی لیا۔
شیخ المعجب نے جیلوں اور حراستی مراکز کی روزانہ بنیاد پر نگرانی پر زور دیا تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کے قیدی کو اس کے قانونی حقوق کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
اس موقع پر پراسیکیوٹر نے وہاں موجود عام افراد سے بھی ملاقات کی اور تجاویز سنی اور انکے مسائل دریافت کیے۔
انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ مملکت کی قیادت کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات پر فوری عمل کیا جائے۔