Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پراسیکیوٹر جنرل کی ترکیہ کے وزیر انصاف سے ملاقات

عدالتی امور میں مشترکہ تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی پراسیکیوٹر جنرل شیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے جمہوریہ ترکیہ کے دورے کے موقع پر وزیرانصاف یلماز سے انقرہ میں ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نے اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین تعلقات پر علاوہ ازیں عالمی عدالتی امور میں مشترکہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سرحد پار جرائم کے انسداد اور اس ضمن میں دونوں برادر ملک کی عدالتی  اداروں کے کردار اور اس حوالے سے بین الاقوامی معاہدوں کو فعال کرنے کےلیے مشترکہ جدوجہد پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر ترکیہ میں سعودی عرب کے سفیر فہد بن اسعد ابو النصر بھی موجود تھے۔  

شیئر: