یوسف القرضاوی کی 112کتابوں پر نظر ثانی کی جائے
مصنف اپنی کتابوں میں منحرف فکر کی طرف دعوت دیتے ہیں، وزارت اطلاعات
ریاض:دہشت گردوں کی فہرست میں شامل یوسف القرضاوی کی 112کتابوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزارت ثقافت واطلاعات ان کتابوں پر نظر ثانی کرے گی۔جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ مملکت میں دستیاب یوسف القرضاوی کی کتابوں پر نظر ثانی کی وجہ ان منحرف فکر ہے جس کی طرف سے وہ اپنی کتابوں میں دعوت دیتے ہیں۔ عکاظ اخبار کے مطابق وزارت اطلاعات کے ترجمان ہانی الغفیلی نے بتایا کہ وزارت القرضاوی کی کتابوں کا اتوار سے انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔ دریں اثناءالباحہ یونیورسٹی کے لائبریرین ڈاکٹر عبد الرحمن الشرفی نے کہا ہے کہ لائبریری فیصلہ ساز ادارہ نہیں۔ وزارت اطلاعات کی طرف سے اگر ہدایت موصول ہوئی تو ہم لائبریری سے کتابیں ہٹا دیں گے۔