Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان لوسیڈ کار میں جی سی سی اجلاس میں شرکت کےلیے پہنچے

 لوسیڈ کار کمپنی نے امریکہ سے باہر پہلے پلانٹ کا افتتاح ستمبر میں کیا تھا(فوٹو: سکرین گریب)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اتوار کو خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے لوسیڈ کار میں جی سی سی ہیڈ کوارٹر پہنچے۔
العربیہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان کے لوسیڈ کار میں پہنچنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
یاد رہے کہ الیکٹرک کار کمپنی لوسیڈ نے سعودی عرب میں قائم اپنی فیکڑی سے پیداوار کا آغاز کیا ہے جو ’ٹیسلا‘ سے مسابقت کی خواہشمند ہے۔
 امریکی کمپنی لوسیڈ نے سعودی عرب میں قائم اپنی فیکٹری میں افتتاح کے بعد سے کاریں اسمبل کررہی ہے۔
 لوسیڈ کار مینوفیکچرنگ کمپنی نے امریکہ سے باہر اپنے پہلے پلانٹ کا افتتاح ستمبر میں کیا تھا۔
کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں لگائے گئے اس پلانٹ میں ایک سال کے اندر 5000 الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کی ابتدائی صلاحیت موجود ہے۔

شیئر: