Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے سوئٹزرلینڈ کے ہم منصب کی ملاقات

’دونوں وزرائے خارجہ نے عالمی امن و استحکام  کے لیے مشترکہ تعاون پر بھی بات چیت کی ہے‘ ( فوٹو: عاجل)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سوئٹزرلینڈ کے ہم منصب اگناسیو کاسیس نے ملاقات کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ  کے تحت ہونے والی کانفرنس کے ضمن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے عالمی امن و استحکام  کے لیے مشترکہ تعاون پر بھی بات چیت کی ہے۔
ملاقات کے دوران وزارت خارجہ کے سکریٹری برائے أمور خارجہ ڈاکٹر سعودی الساطی، اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب عبد المحسن بن خثیلہ اور وزیر خارجہ کے دفتر کے معاون سکریٹری  محمد الیحیی بھی موجود تھے۔

شیئر: