ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایک ہزار 3 سو موٹر سائیکلیں ضبط
’ْضبط ہونے والی موٹر سائیکل کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پرایک ہزار 303 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 25 فروری سے 2 مارچ تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے‘۔
محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جس طرح گاڑیوں پر ٹریفک قوانین لاگو ہوتے ہیں اسی طرح موٹر سائیکلوں پر بھی لاگو ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’ سب سے زیادہ جدہ میں موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 568 ہے‘۔
’ریاض ریجن میں 274، مکہ مکرمہ ریجن میں 28، مدینہ منورہ میں 189، مشرقیہ ریجن میں 27 اور تبوک میں 11 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔