Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں آوارہ کتوں کے حملے سے شہری زخمی، لوگوں نے جان بچائی

ایک خاتون اور دیگر افراد مدد کے لیے پہنچے اس طرح جان بچی۔ (فوٹو المرصد)
سعودی عرب کے علاقے تبوک میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
الاخباریہ کے مطابق زخمی ہونے والے شہری کے  چھوٹے بھائی احمد الازیبی نے بتایا النظیم محلے میں رہتے ہیں۔ میرا بڑا بھائی عبداللہ الازیبی واکنگ ٹریک پر ورزش کررہا تھا کہ آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کردیا اس نے مدد کے لیے لوگوں کو پکارا تو واکنگ ٹریک پر موجود ایک خاتون اور دیگر افراد مدد کے لیے پہنچے اور اس طرح جان بچی۔

فوری طور پر ایمبولینس طلب کرکے مجھے ہسپتال پہنچایا گیا۔ (فوٹو المرصد)

 زخمی ہونے والے عبداللہ کا کہنا تھا خاتون اور دیگر لوگوں نے مجھے بچالیا اور فوری طور پر ایمبولینس طلب کرکے مجھے ہسپتال پہنچایا گیا۔
آوارہ کتوں کے حملے میں ہاتھ اور پاؤں پر زخم آئے۔
 الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بری طرح سے زخمی ہونے کے باعث کئی دن ہسپتال میں رہنا پڑا اور میں بچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔
ایک شہری کا کہنا تھا  تبوک کے مختلف واکنگ ٹریکس اور سڑکوں پر ان دنوں آوارہ کتوں کے حملوں سے زخمی ہونے کے واقعات بڑھ رہے ہیں اور میونسپلٹی اس حوالے سے اپنا کام کررہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل القریات اور تبوک میں مختلف اوقات میں سکول طالب علموں پر آوارہ کتوں کے حملوں میں متعدد طلبہ زخمی ہوچکے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: