انقرہ ... ترک صدر اردگان نے بحرینی وزیر خارجہ سے بات چیت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قطر اور عرب ملکوں کے درمیان تنازعہ رمضان المبارک ختم ہونے سے پہلے حل کرلیا جائے گا۔ بحرینی وزیر خارجہ نے ہفتے کو ترک صدر سے ملاقات کی تھی ۔ ادھر بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد سے ملاقات کے بعد ترک وزیر خارجہ نے مشتر کہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکی تنازعہ کا بات چیت کے ذریعے حل نکا لنے کی کوشش جاری رکھے گا جیسا کہ ہمارے صدر نے کہا ہے کہ یہ تنازعہ ہمارے مذہب ،عقیدے ا ور روایات کے منافی ہے۔ شیخ خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طیب اردگان کو بتایا ہے کہ قطری کارروائیوں کے نتیجے میں ہی یہ تنازع پیدا ہوا تھا اس بات کی ضمانت ملنی چاہئیے کہ آئندہ قطر اس طرح کی حرکتیں نہیں کرے گا۔ ترک وزیر خارجہ نے بتایا کہ قطر میں ہمارے فوجی اڈے میں 90ترک فوجی موجود ہیں۔ انہیں کسی خاص خلیجی ملک نہیں بلکہ سارے خطے کی سلامتی کے مقصد کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔