پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
پیر کو امریکی سفارت خانے کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں امریکی سفیر نے کہا کہ ’میں شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘
مزید پڑھیں
-
نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اُٹھا لیاNode ID: 841566
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے شہباز شریف کو مبارکبادNode ID: 841591
ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ ’پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مشترکہ مفادات کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔‘ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت اہم عالمی رہنماؤں نے بھی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی۔
“I extended my congratulations to Shehbaz Sharif today on his assumption of office as Prime Minister of Pakistan. I look forward to working closely with the government and people of Pakistan on our mutual interests.” DB
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) March 4, 2024