Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سو ملین سیاحوں کی آمد پر وزارت سیاحت کی تقریب

’ایک سو ملین سیاحوں کا ہدف مقررہ وقت سے 7 سال پہلے حاصل کرلیا گیا ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی عرب میں 2023 کے دوران ایک سو ملین سیاحوں کی آمد پر وزارت سیاحت نے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملک میں سیاحوں کی سالانہ تعداد کو ایک سو ملین تک پہنچانے کا ہدف 2030 تک رکھا گیا تھا تاہم اسے مقررہ وقت سے 7 سال پہلے حاصل کرلیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیر سیاحت احمد بن عقیل الخطیب نے سعودی قیادت کا ہمہ وقت سرپرستی پر شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں سیاحت کا شعبہ جس تیزی سے ترقی کر رہا ہے اس کی مثال پہلے نہیں ملتی‘۔
’یہ سب قیادت کی سرپرستی اور مسلسل ہدایات پر عمل کرنے کا نتیجہ ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم نے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں اوردنیا بھر سے سیاحوں کی آمد کو آسان بنادیا ہے‘۔
’سعودی وژن 2030 کی روح کے مطابق ہم نے منصوبے بنائے اور ہدف کو حاصل کرلیا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب آنے والے سیاحوں نے 250 بلین ریال خرچ کئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس کامیابی کے حصول پر ہم نے 2030 میں اپنا ہدف بڑھا کر 150 ملین سیاح کردیا ہے‘۔

شیئر: