Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں مطاف عمرہ زائرین کے لیے خاص ہوگا

’نماز پڑھنے والوں کو چاہئے کہ وہ مختلف مصلوں میں جاکر نمازیں ادا کریں‘ (فوٹو: ایکس)
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ مطاف عمرہ زائرین کے لیے خاص ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق صرف طواف کرنے والے زائرین بالائی منزلوں سے کعبہ کا طواف کرسکتے ہیں۔
حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زائرین کی سلامتی اور مناسک کی آسانی کے ساتھ ادائیگی کے لیےمطاف کو عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا جارہا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہاہے کہ ’مطاف میں صرف طواف ہوگا، نماز پڑھنے والوں کو چاہئے کہ وہ مختلف مصلوں میں جاکر نمازیں ادا کریں‘۔
قبل ازیں حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان المبارک منصوبے کا اعلان کیا ہے جبکہ رمضان المبارک کے دوران تراویح اور تہجد کی نمازوں کی اماموں کا تقرر بھی کیا گیا ہے۔

شیئر: