Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگی جہاز’جلالہ الملک عنیزہ‘ سعودی شاہی بحریہ میں شامل

چیف آف دی جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی نے بحری جہازکا افتتاح کیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے چیف آف دی جنرل اسٹاف فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے جدہ میں سعودی شامل نیوی میں شامل ہونے والے جنگی جہاز ’ جلالۃ الملک عنیزہ‘ کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق رائل سعودی نیوی میں شامل ہونے والا بحری جنگی جہاز ’السروات منصوبے‘ کے تحت تیار کیا گیا ہے جو اس سلسلے کا 5 بحری جہاز ہے۔
چیف آف دی جنرل اسٹاف جنرل الرویلی کی شاہ فیصل نیول بیس پر آمد کے موقع پر انکا استقبال رائل سعودی نیول فورسز کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے کیا۔
واضح رہے سعودی نیوی میں شامل ہونے والا بحری جہاز’جلالۃ الملک عنیزہ‘ السروت پروجیکٹ کے تحت تیار ہونے والا پانچواں جہاز ہے اس سے قبل ’جلالۃ الملک حائل‘ ، ’جلالۃ الملک الجبیل ‘، ’جلالۃ الملک الدرعیہ ‘ اور ’جلالۃ الملک جازان‘ کے ناموں سے چار جہاز سعودی بحری بیڑے میں شامل کیے جاچکے ہیں۔
سعودی عربین ملٹری انڈسٹری ’سامی‘ کے سی ای او انجینئرولید بن عبدالمجید ابوخالد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ برس قبل کمپنی کے تحت  ’سروات پروجیکٹ‘  اسپینی کمپنی ’نونتیا‘ کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔

 جلالۃ الملک عنیزہ  ’السروات پروجیکٹ ‘ کے تحت تیار ہونے والا پانچواں  جہاز ہے(فوٹو، ایس پی اے

پروجیکٹ کا مقصد سعودی رائل نیوی کے معیار میں اضافہ کرتے ہوئے دفاعی صنعتی شعبے میں مملکت کی شمولیت میں اضافہ کرنا ہے۔
جہاز کو سعودی نیوی میں شامل کرنے کی تقریب میں معاون وزیر دفاع برائے آپریشنز ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری اور اسپینی کمپنی کے چیئرمین کے علاوہ دیگر اعلی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

شیئر: