سعودی خاتون انٹرنیشنل کسٹمز آرگنائزیشن کے ریجنل دفتر کی سربراہ مقرر
اعلی عہدے پرتقرری مشرق وسطی میں مثالی کارکردگی کی بنیاد پرکی گئی ہے (فوٹو: اخبار24)
انٹرنیشنل کسٹمز آرگنائزیشن ( آئی سی او) نے سعودی خاتون منیرہ الرشید کو دو برس 2025 اور 26 20 کے لیے ریجنل آفسز نیٹ ورک فار انفارمیشن ایکسچینج کی سربراہ مقرر کیا ہے۔
اخبار24 کے مطابق منیرہ الرشید پہلی عرب خاتون ہیں جنہیں اس منصب پر فائز کیا گیا۔ ان کی تقرری بروکسل میں قائم آرگنائزیش کے ہیڈ کواٹر میں منعقدہ 31 ویں مشترکہ اجلاس میں کی گئی۔
منیرہ الرشید کو مشرق وسطی میں ریجنل آفس فار انفارمیشن ایکسچینج برائے زکوۃ ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی میں علاقائی ڈائریکٹر کا چارج بھی دیا گیا ہے۔
آرگنائزیشن کا کہنا ہے منیرہ الرشید کی اس اعلی عہدے پرتقرری مشرق وسطی میں انکی مثالی کارکردگی کی بنیاد پرکی گئی ہے۔
واضح رہے منیرہ الرشید گزشتہ مختلف خدمات انجام دے چکی ہیں۔ گزشتہ 20 برس سے انتظامی شعبے میں ان کی کارکردگی نمایاں رہی ۔ علمی اور عملی میدانوں میں انہوں نے نمایاں قابلیت کا مظاہرہ کیا۔
خیال رہے انٹرنیشنل کسٹمز آرگنائزیشن کے ذریع دنیا بھر کے کسٹم حکام کو مصدقہ ڈیٹا بیس فراہم کیا جاتا ہے۔ عالمی سطح پر اور مشرق وسطی میں معلومات کے تبادلہ اور علاقائی دفاتر کی درجہ بندی اور معیار کو بہتر بنانے میں تعاون کیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں مقامی اور علاقائی دفاتر کو درکار تعاون اور امداد فراہم کی جاتی ہے۔ آرگنائزیشن اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔