Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرائر فرسان کے پکوان سیاحوں میں مقبول بنانے والی سعودی خاتون شیف

جزائر فرسان کی روایتی مٹھائیاں اور پکوان پہلے سیکھے (فوٹو الاخباریہ)
سعودی عرب کے جزیرہ فرسان کی سعودی شیف حلیمہ عریشی نے کہا ہے کہ وہ علاقے کے مشہور پکوان تیار کرنے میں ماہر ہیں اور ان کے پکوان کی علاقے میں رہنے والوں اور سیاحوں میں بڑی مانگ ہے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ فرسان میں کرافٹس ویمنز یونین کی سربراہ ہیں اور یہاں کے مشہور پکوان اور مٹھائیاں تیار کرنے میں مہارت رکھتی ہیں۔

یہاں کی مخصوص روٹی بھی سیاحوں میں مقبول  ہے۔ (فوٹو الاخباریہ)

شیف حلیمہ نے کہا کہ انہوں نے جزائر فرسان کی روایتی مٹھائیاں اور پکوان پہلے سیکھے اور اب  سیاحوں کو انہیں پیش کرکے فرسان کی مٹھائیوں اور کھانوں کو مقبول بنانےکی کوشش کررہی ہوں۔
سعودی شیف کا کہنا تھا کہ وہ دودھ اور دار چینی کے ساتھ ایک مٹھائی تیار کرتی ہیں جو بے حد لذیذ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ فرسانی پکوڑے، معمول، تل کی مٹھائی (حلاوہ) اور اسی طرح کی دیگر چیزیں بھی بڑی تیزی سے تیار کرلیتی ہوں۔
حلیمہ عریشی نے بتایا کہ وہ  شادی کے مختلف کھانے بھی تیار کرنے میں مہارت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ یہاں کی ایک مخصوص روٹی بھی تیار کرتی ہیں جو سیاحوں میں بے حد مقبول ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: