Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون’ھنیدہ الصیرفی‘ معروف بوتیک کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

الصیرفی کے منفرد ڈیزائنز میں مقامی ثقافت کا رنگ بھی نظر آتا ہے۔
سعودی عرب کے ایک معروف بوتیک کی جانب سے سعودی فیشن ڈیزائنر ’ھنیدہ الصیرفی‘ کو مملکت میں اپنا پہلا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق ہنیدا الصیرفی  فیشن انڈسٹری کا بڑا نام ہیں اور خواتین کو با اختیار بنانے میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔
ھنیدا الصیرفی کا شمار مشرق وسطی کی نمایاں کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے۔
 الصیرفی کے تیار کردہ ملبوسات عالمی شہرت یافتہ شخصیات زیب تن کر چکی ہیں جن میں انڈین اداکارہ پریانکا چوپڑا اور میکسیکن اداکارہ لوپیٹا نیونگو بھی شامل ہیں۔
الصیرفی کے منفرد ڈیزائنز میں مقامی ثقافت کا رنگ بھی نظر آتا ہے۔

شیئر: