سعودی عرب میں حج وعمرہ سیکورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ کے باہر سے آنے والے زائرین کے لیے پانچ پبلک ٹرانسپورٹ پوائنٹس قائم کیے ہیں جہاں سے زائرین کو بسوں میں حرم تک پہنچایا جائے گا۔
سبق ویب کے مطابق بس اسٹیشن طائف الھدا روڈ، اللیث روڈ، مکہ جدہ ہائی وے، طریق السیل اور طریق المدینہ پر قائم کیے گئے ہیں۔
واضح رہے رمضان المبارک میں مملکت کے مختلف شہروں سے زائرین عمرہ کی ادائیگی کے لیے مختلف اوقات میں شہر مقدس کا رخ کریں گے۔
اس حوالے سے سرکاری محکمے سکیورٹی، ٹرانسپورٹ، صفائی اور دیگر انتظامات کو بہتر بنانے اور زائرین کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے مصروف عمل ہیں۔