انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے مکہ مکرمہ کی تصویر
’تصویر روسی خبررساں ایجنسیوں میں بھی جاری ہوئی ہے جسے انتہائی شاندار کہا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
روسی خلا نورد اولیگ کونونیننکو نے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے رات کے وقت مکہ مکرمہ تصویر شیئر کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ تصویر کل 23 جنوری کو لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ روسی خلا نو ورد ٹاس نیوز ایجنسی کے رپورٹر بھی ہیں جنہوں نے اس سے پہلے ماسکو اور دیگر متعدد شہروں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
تصویر روسی خبررساں ایجنسیوں میں بھی جاری ہوئی ہے جسے انتہائی شاندار کہا گیا ہے۔