Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں کے تیسرے گروپ کی مدینہ سے مکہ مکرمہ آمد

عمرے کے بعد شاہی مہمان مکہ کے تاریخی مقامات کی زیارت کریں گے(فوٹو ایس پی اے)
شاہی میزبانی میں آنے والے مہمانوں کا تیسرا گروپ مدینہ منورہ میں قیام کے بعد عمرہ کی ادائیگی کےلیے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت اسلامی امورکی جانب سے شاہی مہمانوں کی میزبانی کی نگرانی کے فرائض ادا کیے جارہے ہیں۔
وزارت اسلامی امور کے عہدیداروں نے مدینہ منورہ سے شاہی مہمانوں کی مکہ مکرمہ روانگی کے انتظامات کیے۔ مہمانوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچایا گیا۔
قیام مدینہ منورہ کے دوران  شاہی مہمانوں  کو مسجد نبوی، مسجد قبا، سید الشہداء، جبل الرماۃ، شاہ فہد اشاعت قرآن کمپلیکس، سیرت نبوی اور اسلامی تہذیب کی بین الاقوامی نمائش اور میوزیم کا دورہ کرایا گیا۔

شاہ سلمان کی ضیافت میں آنے والے مہمانوں کا تعلق 16 ممالک سے ہے (فوٹو ایس پی اے)

مدینہ منورہ سے روانگی کے وقت شاہی مہمانوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی بدولت وہ  مسجد نبوی میں نماز، زیارت اور دیگر تاریخی مقامات دیکھ سکے۔
واضح رہے خادم حرمین شریفین کی میزبانی میں آنے والے مہمانوں کا تیسرے گروپ میں 250 افراد شامل ہیں جن کا تعلق 16 ممالک سے ہے۔
 عمرہ کی ادائیگی کے بعد شاہی مہمانوں کو مکہ مکرمہ میں اہم تاریخی مقامات کی زیارت کے لیے بھی لے جایا جائے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: