Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امسال 70لاکھ عمرہ ویزے جاری ہوں گے

مکہ مکرمہ..... امسال 70لاکھ عمرہ ویزے جاری ہونگے۔ صرف پاکستان سے 18لاکھ 25ہزار معتمر ارض مقدس پہنچے۔ یہ بات وزارت حج وعمرہ کے سیکریٹری انجینیئر عبد العزیزالدمنہوری نے المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اعداد وشمار بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے روزانہ 40ہزار معتمر ارض مقدس پہنچتے ہیں جبکہ روزانہ واپس جانے والوں کی تعداد 14ہزار500ہے۔ انہوں نے کہا کہ امسال عمرہ موسم 15 شوال تک رہے گا جس دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 3لاکھ عمرہ ویزے زیادہ جاری ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مصر سے اب تک 3لاکھ 83 ہزار معتمرین آئے ہیں جبکہ انڈونیشیا سے اب تک 5لاکھ44ہزار معتمر ارض مقدس پہنچے ہیں۔

شیئر: