استنبول۔۔۔۔ہندوستانی ٹی وی سیریل ’’بھابھی جی گھر پر ہیں‘‘کی اداکارہ سومیا ٹنڈن کو استنبول میں لوٹ لیا گیا۔ لوٹنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کا ٹیکسی ڈرائیور تھا۔ سومیا نے ایک انٹرویومیں کہا کہ میںشاپنگ کیلئے گئی تھی جس کے بعد ٹرکش باتھ لیکر بہت ریلیکس محسوس کررہی تھی۔ رات کے کھانے کیلئے ہوٹل گئی ،میں نے ایک ٹیکسی طلب کی ، میں نے دیکھا کہ ٹیکسی کا میٹر نہیں چل رہا ۔ ڈرائیور سے کہا تو اس نے کہا کہ یہ عام بات ہے میں شیشے سے باہر خوبصورت ماحول میں گم ہوگئی ۔ جب ہوٹل قریب آیا تو ڈرائیور نے کار سڑک کے بیچ روک دی ۔ اور مجھ سے کرایہ ادا کرنے کو کہا جب میں نے اسے پیسے دیئے تو اس نے کہا کہ یہ جعلی ہیں۔ میں نے اسے یورودیئے اسی دوران اس نے میرے پرس پر جھپٹا مارا اور وہ چیخنے چلانے لگا اور پھر چلتا بنا۔بعد میں میں نے دیکھا کہ وہ ایک ہزار یورو لیکر فرار ہوگیاتھا۔اس واقعہ نے مجھے بڑا محتاط کردیاہے۔پولیس بھی میری کوئی مدد نہیں کرسکی کیونکہ میرے پاس کرائے کی رسید بھی نہیں اور نہ ہی ٹیکسی کا نمبر ۔