Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقے اتوار تک بارش کی زد میں، محکمہ شہری دفاع کا الرٹ

شہری اور غیرملکی باہر نکلتے ہوئے زیادہ احتیاط کریں (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع نے بدھ  سے اتوار تک مملکت کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی کے پیش نظر شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبردار کیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق شہری دفاع نے یہ الرٹ موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے پیشگوئی کے بعد جاری کیا ہے۔ شہریوں اور مقیمین پر زوردیا گیا کہ وہ باہر نکلتے ہوئے زیادہ احتیاط کریں۔
شہری دفاع کا کہنا ہے امدادی یونٹس مملکت میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر خدمات پرمامور ہوں گے۔
شہری دفاع نے لوگوں سے کہا  کہ وہ گرج چمک اور بارش کے دوران زیرآب علاقوں کے قریب نہ جائیں اور میڈیا کے ذریعے درست معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
بیان میں کہا گیا کہ عسیر، جازان، قصیم، الشرقیہ، مدینہ  منورہ، حائل اور شمالی حدود کے علاقے درمیانے سے موسلا دھار بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
 مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے کی بارش اور ہواؤں سے متاثر ہوسکتا ہے ۔علاوہ ازیں طائف، اضم، میسان، العرضیات کے علاوہ مدینہ منورہ، الباحہ اور تبوک ریجنز بھی زد میں رہیں گے۔
 دارالحکومت ریاض، الجوف، الدرعیہ، المزاحمیہ، الحریق، الخرج، حوطہ بنی تمیم، المجمعہ، ثادق، مرات، ضرما، الغاط، الزلفی، شقراء، حریملا اور رماح میں ہلکی سے درمیانے درجے تک کی بارش کا امکان ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: