سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کارعقیل العقیل نے کہا ہے کہ’ اس سال موسم سرما کے دوران سعودی عرب میں دیگر برسوں کے مقابلے میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے‘۔
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرم ’نشرۃ النھار‘ میں گفتگو میں انہوں نے کہا’ اس سال سعودی عرب میں موسم سرما ڈیڑھ ڈگری سے دو ڈگری تک گرمی مائل رہے گا۔ مملکت کے بیشتر علاقوں میں یہی صورتحال ہوگی‘۔
عقیل العقیل نے کہا کہ’ اس سال موسم سرما میں بارش معمول سے زیادہ ہوں گی۔ خصوصا دسمبر میں بارش کا تناسب پچاس فیصد تک زیادہ ہوگا‘۔
شرقیہ ریجن، قصیم، مدینہ اور حائل خاص طور پر بارش کی زد میں رہیں گے۔