Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، ڈیزل سستا ہو گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ’ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 77 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔‘
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد اس کی فی لیٹر نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے ہو گئی ہے۔‘
پیٹرول پرانی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ان قیمتوں کا اطلاق جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر کیا گیا ہے۔‘

شیئر: