Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ، ڈیزل کی قیمت برقرار

’آئندہ 15 روز تک ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 287 روپے 33 پیسے پر برقرار رہے گی‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے بدھ کی رات جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق ’پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔‘
اس طرح پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمت کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فی لیٹر پیٹرول 275 روپے 62 پیسے پر فروخت ہو رہا تھا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ’آئندہ 15 روز تک ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 287 روپے 33 پیسے پر برقرار رہے گی۔‘
نوٹی فیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر کیا گیا ہے۔‘

شیئر: