سعودی عرب میں شاہ سلمان مقابلہ برائے حفظ قرآن‘ تلاوت اور تفسیر کے قرآت سیکشن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے فیصل بن محمد بن صالح المنیعی نے کامیابی اپنے والدین کے نام کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شاہ سلمان مقابلہ برائے حفظ قرآن، تلاوت وتفسیر کے 25 ویں ایڈیشن میں پہلا انعام 4 لاکھ ریال تھا۔
فیصل بن محمد بن صالح المنیعی نے اس موقع پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ اپنے والدین کی خصوصی توجہ کے باعث قرآن حفظ کرنے اور7 قرآت میں مہارت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’مقابلہ سخت تھا کیونکہ مملکت کے بہترین قاری اس میں حصہ لے رہے تھے جبکہ ججز کا پینل سعودی جامعات کے ماہر اساتذہ پر مشتمل تھا۔‘
انہوں نے مقابلے کے انعقاد اور اس میں شریک امیدواروں کو تمام سہولتوں کی فراہمی پر وزارت اسلامی امور کا شکریہ ادا کیا۔