Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا میں پہلی مرتبہ مقابلہ حسن قرآت وحفظ قرآن

وزارت اسلامی امور نے مقابلے کو چار حصوں میں تقسیم کیا ہے (فائل: فوٹو سبق)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوہ والارشاد کی جانب سے سری لنکا میں پہلی مرتبہ مقابلہ حسن قرآت و حفظ قرآن منعقد کیا جارہا ہے۔ مقابلے میں 15 سو طلبا شریک ہوں گے۔ 
ایس پی اے کے مطابق مقابلہ حسن قرآت کا انتظام سری لنکا میں سعودی سفارتخانے نے سری لنکا کی وزارت مذہبی امور کے تعاون سے کیا ہے۔ 
وزارت اسلامی امور نے مقابلے کو چار حصوں میں تقسیم کیا ہے جن میں مکمل حفظ قرآن، بیس پارے ، دس اورپانچ پارے حفظ کرنے والے شامل ہوں گے۔ ہرزمرے کی الگ درجہ بندی کی گئی ہے۔ 
مقابلے کا فائنل راؤنڈ  240 شرکا میں ہوگا۔ مقابلے میں شریک طلبا  حفظ قرآن کے مدارس سے تعلق رکھتے ہیں جو سری لنکن حکومت کی وزارت مذہبی امور میں رجسٹرہیں۔ 
مقابلہ صبح او رشام کے اوقات میں ہوں گے جس کےلیے ججز کا تعین بھی کیا گیا ہے جن کی تعداد 30 کے قریب ہے۔ تمام ججز دس طرز قرآت کے ماہر ہیں۔ 
مقابلے کی اختتامی تقریب کولمبو کے ہوٹل میں 17 جولائی کو منعقد کی جائے گی جس میں سری لنکن حکومت کے وزا اوراعلی عہدیدار شرکت کریں گے۔
مقابلے میں شامل ہرشعبے سے 5 افراد کا انتخاب کیا جائے گا جن کی مجموعی تعداد 40 ہوگی۔ بنیادی طورپر8 شعبے مقرر کیے گئے ہیں جن میں چار طلبا اورچار طالبات کے لیے ہیں۔ 

شیئر: