پاکستان میں خادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت کھجوروں کی تقسیم
پاکستان میں خادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت کھجوروں کی تقسیم
جمعہ 15 مارچ 2024 23:31
پروگرام کا افتتاح سعودی سفیر نواف اور مذہبی اتاشی یحیی سفیانی نے کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور نے پاکستان میں سعودی سفارتخانے کے ذریعے میں پاکستان میں خادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت اعلی معیار کی کھجوروں کی تقسیم کا آغازکیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پروگرام کا افتتاح سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور مذہبی اتاشی یحیی سفیانی نے کیا۔
اس موقع پر سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی نے کہا’ وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ پروگرام کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔ خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر پاکستان سمیت متعدد ممالک میں رمضان المبارک کے موقع پر کھجوروں کی تقسیم کی گئی ہیں۔’
انہوں نے مزید کہا کہ’ سعودی حکومت اور عوام کی جانب سے دوستی اور اخوت کی علامت بننے والے اس پروگرام کے تحت 10 ٹن معیاری کھجوریں تقسیم کی جائیں گی جس سے 30 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔‘