Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں سعودی افطار پروگرام کے تحت 20 ٹن کھجوریں تقسیم

تقسیم کی جانے والی کھجوروں سے 20 ہزار خاندان مستفیض ہوں گے (فوٹو: ایس پی اے)
بنگلہ دیش میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے خادم حرمین شریفین افطار پروگرام کے سلسلہ میں 20 ٹن کھجوریں تقسیم کی گئی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی طورپر تقسیم کی جانے والی کھجوروں سے 20 ہزار خاندان مستفیض ہوں گے۔
بنگلہ دیش میں سعودی سفیر عیسی الدحیلات اور سفارتخانے کے مذہبی امور کے شعبے کے قائمقام قونصل مبارک العنزی نے بنگلہ دیش کے وزیر مذہبی امور محمد فرید الحق خان کے حوالے کیں۔
اس موقع پر بنگلہ دیش کی اہم شخصیات اور یونیورسٹی و فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

شیئر: