شاہ سلمان مرکز کی یوکرینی متاثرین کے لیے امدادی مہم جاری
یوکرینی عوام کے ضرورت کے مطابق جینریٹرز اور دیگر سامان ارسال کیا جاتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یوکرینی متاثرین کےلیے امدادی سامان کی ترسیل کی مہم جاری ہے۔ ریاض سے 14 واں طیارہ یوکرین کے سرحدی علاقے پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یوکرینی جنگ متاثرین کے لیے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے اب تک 13 طیارے روانہ کیے جاچکے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ یوکرین میں متاثرین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی اشیا روانہ کی جاتی ہیں۔
یوکرین میں سب زیادہ ضرورت بجلی کے آلات اور بجلی کی بحالی کے لیے جینریٹرز درکار ہیں۔
مرکز کی جانب سے روانہ کیے جانے والے طیارے میں 80 ٹن امدادی سامان ارسال کیا گیا جن میں بجلی کے آلات اور جینریٹرز کے علاوہ ہنگامی ضرورت کے وقت استعمال ہونے والی اشیا شامل تھیں۔