Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرینی متاثرین کے لیے 13 واں امدادی طیارہ

متاثرین کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی اشیا ارسال کی جاتی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے یوکرینی متاثرین کے لیے 13 واں طیارہ پولینڈ پہنچ گیا۔ امدادی سامان 80 ٹن پرمشتمل ہے جو یوکرین کے جنگ متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح عامہ کی جانب سے یوکرین اوردیگر ممالک کے متاثرین کےلیے مستقل بنیادوں پر امدادی اشیا کی فراہمی کا سسلہ جاری ہے۔
یوکرین ارسال کیے جانے والے 13 امدادی طیارے میں جینریٹرز اور بجلی کے آلات ہیں جو وہاں کے لوگوں کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر بھیجے گئے ہیں۔
واضح رہے شاہ سلمان   مرکز کی جانب سے یوکرینی جنگ متاثرین کے لیے پولینڈ کے سرحدی شہر میں امدادی سامان طیارے کے ذریعے ارسال کرنے کے بعد وہاں سے ٹرکوں اور دیگر ذرائع سے یوکرینی متاثرین تک پہنچایا جاتا ہے۔

شیئر: