شاہ سلمان مرکز کی جانب سے یوکرینی متاثرین کے لیے 12 واں طیارہ روانہ
متاثرین کی ضرورت کے مطابق بجلی کا سامان اور جینریٹرز ارسال کیے گئے(فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے یوکرینی متاثرین کی امدادا کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جانے والا 12واں طیارہ امدادی سامان لے کر منگل کو پولینڈ پہنچ گیا۔
شاہ سلمان مرکز کے تحت اب تک 11 طیاروں کے ذریعے سیکٹروں ٹن پر مشتمل امدادی سامان یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ کے زوزوف ایئرپورٹ تک پہنچایا جاچکا ہے ۔
امداد کی ترسیل کے حوالے سے مرکز کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ 12 ویں طیارے میں برقی آلات اور جنریٹرز بھیجے کیے گئے ہیں جن کی وہاں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ارسال کیے جانے والے سامان کا مجموعی وزن 80 ٹن ہے۔
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے دنیا بھر کے ضرورت مند اور متاثرہ لوگوں کی ہرطرح سے مدد کی جاتی ہے۔
امداد کی ترسیل کا سلسلہ بیک وقت متعدد ممالک میں جاری ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں