Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کے المکلا شہر میں طویل ترین افطار دسترخوان

مقامی افراد اور رضاکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔(فوٹو: امارات الیوم)
اماراتی ہلال احمر نے یمن کے حضرموت گونریٹ کے المکلا شہر میں طویل ترین افطار دسترخوان کا اہتمام کیا جس میں 3 ہزار افراد نے شرکت کی۔
الامارات الیوم کے مطابق خور المکلا شاہراہ پر قائم دسترخوان میں مختلف عمر اور طبقات  سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد اور رضاکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
المکلا کے نوجوانوں نے شہر کے کاروباری خاندانوں کے تعاون سے دسترخوان کا اہتمام کیا جس کا مقصد معاشرے میں اخوت اور بھائی چارگی، رمضان میں محبت اور امداد کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔
اماراتی ہلال احمر کے حضرموت میں جاری منصوبوں کے نگران انجینئر حامد سالم قوایا نے مقامی نوجوانوں اور کاروباری خاندانوں کی کوششوں سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی مقامی افراد کے تعاون سے اسے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے افطار دسترخوان کا اہتمام المکلا کے نوجوانوں کی جانب سے اماراتی ہلال احمر کے تعاون سے شہر میں امدادی کاموں کا تسلسل ہے جس کا مقصد سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

شیئر: