بیان کے مطابق ’امریکی وزیر خارجہ نے اپنے مشن کی جانب سے پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔‘ اس ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کو مستحکم کرنے کے مختلف طریقوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر عبید ابراہیم سالم الزعابی نے بھی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کر کے انہیں عہدہ سنبھالنے پر اماراتی قیادت کی جانب سے مبارک دی۔
وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اماراتی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امارات کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو دہرایا۔
ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔