Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں 7 ہزار افراد کو طبی امداد کی فراہمی

’کال وصول کرنے کے بعد 4 سے 6 منٹ کے اندر طبی ٹیم پہنچ جاتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مسجد الحرام میں ہلال احمر کی ٹیموں نے رمضان المبارک کے دوران اب تک 7183 افراد کو طبی امداد فراہم کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں طبی امداد کی کال وصول کرنے کے بعد 4 سے 6 منٹ کے اندر طبی ٹیم پہنچ جاتی ہے‘۔
’مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے دوران اب تک 1119 افراد مختلف چھوٹے بڑے حادثات کا شکار ہوئے ہیں جنہیں موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی‘۔
’جبکہ 6064 افراد نے کسی نہ کسی بیماری کی وجہ سے امداد طلب کرنے کال کی ہے ‘۔
ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ 38 مراکز کام کر رہے ہیں جہاں 24 گھنٹے ایمبولینس اور فوری طبی امداد فراہم کرنے کی استعداد موجود ہے‘۔
’فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہلال احمر کی ٹیمیں گالف کار اور موٹر سائیکلوں کے لیے الیکٹرک سکوٹر بھی استعمال کرتے ہیں‘۔

شیئر: