Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافر کی دوران پرواز ’خودکشی کی کوشش‘، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی اور مسافر کو ہسپتال لیجایا گیا (فوٹو: جی سی ایمجز)
تائیوان کی ایئرلائن ایوا ایئر کی پرواز کے دوران ایک مسافر کی خودکشی کی کوشش کے بعد طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔
برطانوی نیوز ویب سائٹ ڈیلی میل کے مطابق بنکاک سے لندن جانے والی ایوا ایئر BR67 کی پرواز نے لینڈنگ شروع ہی کی تھی کہ فلائٹ اٹینڈنٹ نے غور کیا کہ ایک مسافر سیٹ پر موجود نہیں ہے۔
طیاروں کی لینڈنگ کے وقت مسافروں کا سیٹ پر موجود ہونا ضروری ہوتا ہے۔ جب عملے نے دیکھا کہ سیٹ خالی ہے تو انہوں نے باتھ روم کی جانب رخ کیا جہاں مسافر نے خود کو بند کر رکھا تھا۔
جہاز کے عملے نے مسافر کو تشویشناک حالت میں پایا اور دیکھا کہ مسافر کو چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد فلائٹ اٹینڈنٹ اور آن بورڈ ڈاکٹرز نے طبی امداد فراہم کی۔
ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی اور مسافر کو ہسپتال لے جایا گیا۔
ایوا ایئر کی جانب سے مسافر کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی مسافر کو آنے والے چوٹ کی نوعیت یا لینڈنگ کی تفصیلات کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے۔ طیاروں کی تفصیلات بتانے والی ویب سائٹ ’فلائٹ اویئر‘ کے مطابق طیارہ مقررہ وقت سے 17 منٹ پہلے  شام 7 بج کر 3 منٹ پر ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترا تھا۔

شیئر: