’میری زندگی‘ شامی خاتون کی گیارہ سال بعد مکہ میں بچوں سے ملاقات
’میری زندگی‘ شامی خاتون کی گیارہ سال بعد مکہ میں بچوں سے ملاقات
منگل 19 مارچ 2024 22:35
شام میں 2011 کے بعد سے جنگ کی صورتحال رہی ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شامی خاتون اپنے بچوں سے گیارہ سال بعد ملاقات کررہی ہے۔
عاجل ویب نے العربیہ کے حوالے سے بتایا شام میں جنگ کے باعث شامی خاتون اپنے بچوں سے نہیں مل سکی تھی۔ مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں ماں اور بچوں ملاقات ایک دل کو چھو لینے والا منظر تھا۔
اپنی ماں کو دیکھتے ہی دونوں بچے تیزی سے ان کی جانب لپکے اور گلے لگ گئے، ان کی آنکھیں بھر آئیں۔
ویڈیو میں آگے دیکھا جاسکتا ہے مکہ کے ہوٹل میں ماں نے اپنے بچوں کو دیکھا تو انہیں پکارتے ہوئے کہا میری زندگی۔
ہوٹل کے استقبالیہ پر موجود افراد اس منظر کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا خوشی ہے کہ بچے اپنی ماں سے مل گئے۔
بچوں کا کہنا تھا اپنی ماں کو سامنے دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔ بے ساختہ آنکھوں سے آنسو نکل پڑے۔ یہ آنسو خوشی کے تھے۔
واضح رہے کہ شام میں 2011 کے بعد سے جنگ کی صورتحال ہے۔ ایک بڑی تعداد نے ملک چھوڑ دیا اور مختلف ملکوں میں پناہ گزین ہوگئے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں