Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوچی:جہاز اور فشنگ بوٹ میں تصادم کی تحقیقات

کوچی۔۔۔۔کوچی کے ساحل کے قریب پانامہ کے رجسٹرڈ جہاز اور فشنگ بوٹ کے تصادم کی تحقیقات شروع کردی گئی۔تصادم میں 2ماہی گیر ہلاک اور 11زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق نیوی اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے کارروائی کرکے پانامہ کے جہاز کو ضبط کرلیا جبکہ عملے کو حراست میں لے لیا گیا۔ جہاز کے کپتان اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مرکز کی ہدایت کا انتظار کیا جارہا ہے۔ کیرلا کے وزیر ماہی گیر نے بتایا کہ زخمی ماہی گیروں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیاجہاں 2کی حالت تشویشناک ہے۔

شیئر: