محمود مصری کی جانب سے حیدرآبادی کمیونٹی کیلئے دعوت سحر
جدہ ( امین انصاری) جدہ کی معروف شخصیت محمود مصری نے حیدرآبادی کمیونٹی کے احباب کیلئے دعوت سحر کا اہتمام کیا ۔ مختلف تنظیموں کی سرکردہ شخصیات اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر حالات حاضرہ اور رمضان کی قدر و منزلت پر شرکاء نے گفتگو کی ۔ ڈاکٹر سید علی محمود نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے پریشان حال بھائیوں کی مدد کریں ۔ سید خواجہ وقار الدین نے کہا کہ ہمارے بھائی وقتی طور پر کچھ پریشان ہیں،ہم میں سے جو بھی صاحب استطاعت ہے ،وہ دوسرے کے کام آئے ۔محمود مصری نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان بندوں تک پہنچنا ہوگا جو دکھی اور پریشان ہیں ۔قدرت نواز بیگ نے کہا کہ ہم بیمار اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے والوں لوگوں تک پہنچ کر ان کی مدد کرنا ہوگا ۔اعجاز احمد خان نے کہا کہ یہ مہینہ عبادتوں اور خیر وخیرات کا مہینہ ہے ہم زیادہ سے زیادہ تلاوت قرآن اور خیر و خیرات کرکے اپنے اعمال میں اضافہ کرلیں ۔ ندیم عبدالباسط نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔