فروری میں کس ایئرلائن کے خلاف کتنی شکایات موصول ہوئیں؟
جمعرات 21 مارچ 2024 14:16
’سب سے کم شکایات ناس ایئر کے خلاف موصول ہوئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے فروری کے دوران ہوا بازی کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی کارکردگی رپورٹ جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ ’فروری کے دوران مسافروں کی طرف سے 1011 شکایات کا اندراج ہوا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سب سے کم شکایات ناس ایئر کے خلاف موصول ہوئی ہیں‘۔
’ہر ایک سو مسافر میں سے 10 نے ناس ایئر کے خلاف شکایت کی ہے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے شکایت کا سو فیصد ازالہ ہوا ہے‘۔
محکمہ نے کہا ہے کہ ’دوسرے نمبر پر سعودی ایئر لائن ہے جس کے خلاف ہر سو میں سے 11 مسافروں نے شکایت کی ہے‘۔
’سعودی ایئرلائن کی انتظامیہ کی طرف سے شکایات کے ازالے کی شرح 84 فیصد رہی ہے‘۔
’تیسرے نمبر پر ادیل ایئر لائن ہے جس کے خلاف ہر سو میں سے 13 مسافروں نے شکایت کی ہے جبکہ شکایت کے ازالے کی شرح 96 فیصد رہی ہے‘۔
دوسری طرف محکمہ شہری ہوا بازی نے ہوائی اڈوں کے حوالے سے بھی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سب سے کم شکایات ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف ہوئی ہیں‘۔
’ہر ایک لاکھ مسافر میں صرف ایک فیصد نے ایئرپورٹ خدمات سے شکایت کی ہے‘۔