مدینہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں’مدینہ بس‘ منصوبہ مسجد نبوی اور مسجد قبا تک زائرین مسجد اور رہائشیوں کو آمد ورفت کی سہولت فراہم کررہا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مدینہ بس سروس دوپہر تین بجے سے تراویح کے ایک گھنٹے بعد تک جاری رہتی ہے۔

مدینہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے یہ بس سروس سات مختلف سٹیشنوں کے لیے ہے۔ اس میں سپورٹس سٹیڈیم، وردۃ المدینہ، سید الشھداء، جامعہ الاسلامیہ، حی الخالدیہ، حی شطیہ اور بنی حارثہ شامل ہیں جبکہ العالیہ مول میں پارکنگ کی جگہ مختص ہے۔
